کرپشن کے خاتمے کا علم پیپلزپارٹی نے اٹھایا جو قیامت کی نشانی ہے مریم اورنگزیب
زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھالیں تو کافی ہوگا، وزیر مملکت برائے اطلاعات
وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قیامت کی نشانی ہے کہ کرپشن ختم کرنے کا علم پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمران خان نے پھر رونا شروع کردیا۔
وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وزیراعظم اور ان کے بچے اعلی عدلیہ سے سرخرو ہوئے، عمران خان نے دھرنے میں ہرادارے پرجھوٹے الزام لگائے، الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کی غلیظ گفتگو کا نوٹس لیا، اپوزیشن کا سیاسی کھیل اس لیے کھیلا جارہا ہے کہ وعدے مکمل نہیں کیے جاسکتے، جے آئی ٹی میں جوابدہ وزیر اعظم اور ان کا خاندان ہے اور تکلیف اپوزیشن کوہورہی ہے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے پھررونا شروع کردیا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: آصف زرداری کا ایمانداری پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود خط لکھا کہ کمیشن بنا دیا جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے الزامات لگانے والوں کا کوئی تعلق نہیں ہے، قیامت کی نشانی ہے کہ کرپشن ختم کرنے کا علم پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے، زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرا ہی اٹھالیں تو کافی ہوگا، پاکستان کی سلامتی کے لئے جنگ لڑنے والے ادارے پراعتزاز حسن نے جو بیانات دئیے اس کی مذمت کرتی ہوں جب کہ آئینی اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی چاہئے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کا فخرہیں۔