توانائی بحرانصنعتی پیداوار40 فیصد کم ہوگئیاعجازکھوکھر

صنعتی پیداوارگرنے سے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 14 کروڑ ڈالر کمی ہوئی


Business Reporter July 31, 2012
صنعتی پیداوارگرنے سے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 14 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ فائل فوٹو

ملک میں بجلی کے شدید بحران کے باعث مالی سال 2011-12 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں 14 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پریگمیا کے سابق چیئرمین اعجاز کھوکھر نے بتایا کہ توانائی کے بحران، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار 40 فیصد کم ہوگئی ہے

جس کے نتیجے میں گارمنٹس کی برآمدات14 کروڑ ڈالر کمی سے 1 ارب64 کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک اور تیسرا بڑا صارف ملک ہے جہاں ملکی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 60 فیصد ہے اور یہ شعبہ پیداواری شعبے سے وابستہ 40 فیصد افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے لیکن گزشتہ مالی سال صنعتوں کو درپیش مسائل کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کا ملکی برآمدات میں حصہ60 فیصد سے گھٹ کر 53 فیصد رہ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں