میٹرک بورڈ کا انوکھا کارنامہ دوران امتحان ہی طلبا کا سینٹر تبدیل

کراچی میں میٹرک بورڈ کی غلفت سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ


ویب ڈیسک April 22, 2017
اورنگی ٹاؤن میں بھی طالبات کے اسکول میں مرد عملے کی جامع تلاشی لینے کی کوشش پر احتجاج۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

میٹرک بورڈ انتظامیہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے پرچہ شروع ہونے سے چند لمحے قبل امتحانی مرکز تبدیل کر دیا جس سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوسرے مرحلے کے تحت بچوں کے امتحانات کا سلسلہ لینے کا عمل جاری ہے لیکن آج جب طلبا کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع باب الاسلام اسکول پہنچے تو ثٓانوی بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے پرچہ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ان سے کہا گیا کہ آپ کا امتحانی مرکز تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب آپ لوگ وہیں جا کر پرچہ دیں گے جس پر طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ثانوی بورڈ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی طالبات کے اسکول میں مرد حکام کی جانب سے جب بچیوں کی جامع تلاشی لینے کا کہا گیا جس پر طالبات اور والدین نے شدید احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں