یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

اگر ریٹائرمنٹ واپس لینے کو کہا جائے تو میں اس پر غور کروں گا، یونس خان


Sports Desk April 22, 2017
ٹیم میں واپسی کا انحصار ٹیم میں میری ضرورت پر ہو گا، یونس خان۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا ہے۔

یونس خان نے اعلان کیا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں کیریئر کی آخری سیریز کھیلیں گے لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو مزید ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو رخصت ہو جانا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مصباح نے یونس خان کو ریٹائر نہ ہونے کا مشورہ دیدیا

ایک سوال پر سینئر بیٹسمین نے کہا کہ اگر ریٹائرمنٹ واپس لینے کو کہا جائے تو میں اس پر غور کروں گا، اگر مجھے درخواست کی جائے، عوام چاہتے ہوں تو کیوں نہیں لیکن اس کا انحصار ٹیم میں میری ضرورت پر ہوگا۔

یاد رہے کہ خود بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کپتان مصباح الحق بھی یونس خان کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں