پی ٹی سی ایل کی فری وائے فائے موڈیم پیشکش

WASHINGTON:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے طلبا کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی پیشکش کے تحت اپنے براڈ بینڈ اسٹوڈنٹ بیسک پیکیج کے ساتھ فری وائے فائے موڈیم متعارف کرا دیا ہے،
اس پیکیج کے تحت صارفین1ایم بی پی ایس انٹرنیٹ، لامحدود ڈائون لوڈنگ اور فری وائے فائے کی سہولت صرف 1099روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ ملک کی سب مقبول براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس ہے جو 1000سے زائد شہروں اور قصبوں میں دستیاب ہے،
مزید برآں پی ٹی سی ایل اسٹوڈنٹ بنڈل پیکیج کے ذریعے صارفین1 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ اور لامحدود ڈائون لوڈنگ کی سہولتوں کے ساتھ ہر اتوار کو پی ٹی سی ایل فکسڈ لائن سے کسی بھی وی فون یا پی ٹی سی ایل لینڈ لائن پر 200 فری منٹس حاصل کر سکیں گے، صارفین ان سہولتوں سے صرف 1399روپے میں اور کسی اضافی لائن رینٹ ادا کیے بغیرمستفید ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ(کمرشل )نوید سعید نے بتایاکہ پی ٹی سی ایل طویل فاصلوں کو کم کرنے کیلیے پاکستان بھر میں معیاری ٹیلی کام خدمات فراہم کر رہی ہے، براڈ بینڈ پاکستان طالب علموں کیلیے خصوصی پیکیجز کے ساتھ انہیں ترقی کرنے، آگہی فراہم کرنے اور تعلیم کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔ پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائرلائن) آصف انعام نے بتایاکہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات اور تقاضوںکے مطابق پی ٹی سی ایل اپنی سروسز میں تبدیلیاں لارہا ہے، اس کابراڈ بینڈ اسٹوڈنٹ بنڈل بھی اسی سلسلے کی ایک منفرد پیشکش ہے۔