اختیارات میں توسیع کراچی میں رینجرز نے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے

رینجرز نے کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کا سیکیورٹی انتظام سنبھال لیا جب کہ چوکیوں پر بھی اہلکار تعینات کردیئے گئے


ویب ڈیسک April 22, 2017
رینجرز نے کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کا سیکیورٹی انتظام سنبھال لیا جب کہ چوکیوں پر بھی اہلکار تعینات کردیئے گئے، فوٹو؛ فائل

لاہور: رینجرز نے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کے بعد شہر میں سیکیورٹی انتظامات پھر سنبھال لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے جس کے بعد رینجرز نے کراچی میں فرائض دینا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں کو چوکیوں پر سیکیورٹی کے لیے روانہ کردیا گیا ہے اور رینجرز نے جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں پر فرائض انجام دینا شروع کردئیے ہیں جب کہ رینجرز کی جانب سے شہر میں اسنیپ چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات 16 اپریل 2017 کو ختم ہوگئے تھے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے جس کے بعد رینجرز نے سندھ میں تمام آپریشنز روک دیئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سندھ رینجرزنے اختیارات کی مدت ختم ہونے پرتمام آپریشنزروک دیئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں