افغانستان میں امریکی بم حملے میں بھارتی دہشت گردوں کی بھی ہلاکتوں کا انکشاف
امریکا نے رواں ماہ 13 اپریل کو ضلع ننگرہار میں سب سے بڑا نان نیوکلئیر بم گرایا تھا۔
امریکا کی جانب سے افغانستان میں نان نیوکلئیر بم حملے میں مرنے والوں میں 13 بھارتی دہشت گردوں کے بھی ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے 13 اپریل کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر سب سے بڑا نان نیوکلئیر بم گرایا تھا جسے "بموں کی ماں" بھی کہا جاتا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے 96 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ بم حملے میں مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی بم حملے میں ہلاک داعش جنگجوؤں کی تعداد 96 ہوگئی
بھارتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بھارتی کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت اللہ گپتا اور محمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارت سے داعش میں بھرتی ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 2 درجن بھارتی شہریوں نے مشرقی افغانستان میں داعش میں شامل ہوئے جن میں سے 21 کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔