مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید

ضلع بدگام کے علاقے حیات پورا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر جعلی مقابلہ ظاہرکیا۔


ویب ڈیسک April 22, 2017
ضلع بدگام کے علاقے حیات پورا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بدگام کے علاقے حیات پورا میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس پر اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جب کہ قابض فوج نے جعلی مقابلہ ظاہر کر کے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری شہید

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت یونس مقبول غنی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی تاہم علاقے میں بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |