پاکستان کی افغانستان میں فوجی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ


April 22, 2017
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

دفتر خارجہ نے افغانستان میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے فوجی تربیتی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اوران کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کی افغانستان میں فوجی کیمپ پر حملے کی مذمت

واضح رہے کہ افغانستان میں مزارشریف میں فوجی وردیوں میں ملبوس حملہ آوروں کے فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں