بینظیر قتل کیس کا ملزم اعتزاز اقبال جرم سے منحرف ہوگیا
کوئی اعترافی بیان نہیں دیا بلکہ بیان غیر قانونی تحریر کیا گیا، ملزم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغرخان نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت29اپریل تک ملتوی کردی جبکہ مقدمے کا کم عمر ملزم اعتزازشاہ اقبال جرم کے بیان سے منحرف ہوگیا۔
عدالت میں صفائی کابیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزم نے کہاہے کہ اس سے پولیس نے اسلحہ سمیت کچھ بھی برآمد نہیں کیا نہ ہی اس کی راولپنڈی سے گرفتاری ہوئی بلکہ اسے کراچی سے پکڑکرراولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا، اس کا بے نظیر بھٹو قتل سے کوئی تعلق نہیں اصل ملزمان کو بچانے کیلیے مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔
ملزم اعتزاز اقبال نے کہا کہ اس نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا بلکہ بیان غیر قانونی تحریر کیا گیا جبکہ گزشتہ روزطلبی کے باوجود سابق صدر پرویزمشرف کے وکلا پیش نہیں ہوئے اورنہ ہی عدالتی حکم پرملزم پرویزمشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلیے شیڈول پیش کیا جاسکا جبکہ پرویزمشرف کے جاری وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ تاریخ پر وضاحت کیلیے عدالت طلب کرلیااورپرویزمشرف کے دوبارہ وارنٹ بھی جاری کردیے ہیں۔