امن و امان کیلیے رینجرز کی ضرورت ہے آئی جی سندھ

خدمات پر خراج تحسین،انتہا پسندی سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہے، اے ڈی خواجہ


Express News April 23, 2017
خدمات پر خراج تحسین،انتہا پسندی سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہے، اے ڈی خواجہ۔ فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ میں رینجرز کی بہت خدمات ہیں، رینجرز نے کئی جانوں کا نذرانہ دے کرکراچی سمیت دیگر علاقوں میں امن قائم کیا تاہم امن و امان کے لیے رینجرز کی ضرورت ہے۔

 

آئی جی نے نوری آباد اور تھانہ بولا خان میں پولیس رپورٹنگ سینٹر اور تھانہ بولا خان میں تھانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ایک ناسور ہے جسے ختم کرنے کے لیے سندھ بھر کی جامعات کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور و الدین مل کر کوششیں کریں۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبہ و طالبات پر والدین نظر رکھیں، انتہا پسندی سوشل میڈیا سے ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی پھلائی جا رہی ہے۔ یہ ملک دشمن ہیںجو ملک سے باہر بیٹھ کر انتہا پسندی پھلا رہے ہیں۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف نہیں جو میرے خلاف ہے اس سے سوال کیا جائے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ نے کمیشن بنا ہے ان کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ تعلیمی اداروں میں انتہا پسندی بڑھ ر ہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند، ایس ایس پی جامشورو تنویر عالم اوڈھو و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں