بھارت کا قومی ترانہ بھولنے پر سونم کپور شدید تنقید کی زد میں

اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر مداحوں نے مختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا


ویب ڈیسک April 23, 2017
اداکارہ کے کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا: فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو اپنا قومی ترانہ بھولنے پر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ایک کالم میں بھارتی قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن 'ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی ' بھی تھی۔

اداکارہ کے اس کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ 'ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی جیسا کوئی بھی جملہ بھارت کے قومی ترانے میں شامل نہیں ہے۔ اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر ان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سونم کپور کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ

ایک مداح نے بھارت کا پورا قومی ترانہ لکھا اورکہا کہ ٹارچ کی مدد سے بھی 'ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی والی لائن دیکھنا چاہی لیکن ایسی کوئی لائن نظر نہیں آئی۔



ایک اور مداح نے سونم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہمیں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی تھی تاہم اب ہمیں اپنا قومی ترانہ منتخب کرنے کی بھی آزادی مل چکی ہے جب کہ اس مداح نے اداکارہ کا شکریہ بھی کیا۔



ایک مداح نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اب تک میں غلط قومی ترانہ پڑھتا رہا ہوں۔ انہوں نے اداکارہ کوصحیح قومی ترانہ بتانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں