سول اسپتال مضر صحت چائے پینے سے9نرسوںکی حالت خراب

3زیر تعلیم نرسیںآئی سی یو میں داخل ، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم


July 31, 2012
3زیر تعلیم نرسیںآئی سی یو میں داخل ، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم (فوٹو فائل)

KARACHI: کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں زیر تعلیم طالبات نرسوں نے مضر صحت چائے پی لی جس کے بعد 9 نرسوںکی حالت خراب ہوگئی، ان میں سے3 نرس طالبات کو حالت غیر ہونے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرلیاگیا ہے، صوبائی محکمہ صحت نے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے، تفصیلات کے مطابق اتوارکی شب سول اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کامن روم میں فرسٹ ایئر میں زیر تعلیم طالبات کیلیے چائے بنائی گئی جسے11نرسوں نے پیاجس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور رات گئے انھیں اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا جہاں ان نرسوں کے معدے صاف کیے گئے تاہم ان میں سے تین نرسوں نے معدے واش نہیں کرائے جس پر ان کی حالت مزید خراب ہوگئی جس کے بعدانھیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیاگیا، منگل کی صبح اسپتال کے ایم ایس پروفیسر سعید قریشی نے دیگر کے ہمراہ متاثرہ نرسوں سے ملاقات کی، کیمیائی تجزیے کیلیے ان نرسوں کے نمونے کیمیکلز ایگزامنز لیب بھیج دیے گئے، دریں اثنا ذرائع کے مطابق متاثرہ نرسوں نے پائوڈر والے دودھ کی چائے پی تھی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں