کراچی میں نامعلوم افراد کی ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف چاکنگ

چاکنگ میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو مخاطب کرکے مہاجروں کا غدار کہا گیا ہے


ویب ڈیسک April 23, 2017
چاکنگ میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کو مخاطب کرکے مہاجروں کا غدار کہا گیا ہے: فوٹو : ایکسپریس

شہر قائد میں نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے ایم کیوایم پاکستان اور اس کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف چاکنگ کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے جس میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار اور عامر خان کو مخاطب کر کے مہاجروں کا غدار کہا گیا ہے جب کہ ایم کیوایم لندن کے حق میں بھی نعرے درج ہیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر بھی چاکنگ کی گئی ہے۔

 



واضح رہے کہ 22 اگست کوبانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل بھی متعدد بار کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے خلاف وال چاکنگ کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں