اب سونونگم کے دن کا آغازبھی اذان کے ساتھ

سونونگم کو گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک April 23, 2017
سونونگم کو گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، فوٹو؛ فائل

لاہور: بھارتی گلوکارسونونگم کو گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب گلوکار نے اپنے ہی اکاؤنٹ پرآج اذان پوسٹ کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارسونونگم کو خبروں کو زینت بنے رہنا بہت اچھے طریقے سے آتا ہے۔ گلوکار گزشتہ دنوں بھی اذان سے متعلق توہین آمیزٹوئٹس پرشدید تنقید کا نشانہ بنے اورجب خود کو مشکل میں پھسنتا ہوا دیکھا تو انہوں نے اچھی خاصی وضاحتیں بھی دیں لیکن شاید ان کی وضاحتوں سے کام نہیں بنا جس کا انہیں اندازہ ہوگیا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

سونونگم نے آج صبح ہی ٹوئٹرپرایک وڈیو ڈالی جس میں اذان کی آوازریکارڈ ہے جب کہ ریکارڈ کی گئی اذان (فجر) کی ہے،گلوکارکی وڈیوسے یہ واضح نہیں ہورہا کہ انہوں نے یہ اذان کس جگہ ریکارڈ کی تاہم وڈیو کے ساتھ انہوں نے صبح بخیربھارت بھی لکھا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سونو نگم کو اپنا سر کیوں منڈوانا پڑ گیا؟

https://twitter.com/sonunigam/status/855938924086218752

اس خبرکو بھی پڑھیں: کنگنا کو اذان سے والہانہ محبت

واضح رہے کہ سونونگم کا کہنا تھا کہ صبح اذان کی آوازسےجاگنا پڑتا ہے جب کہ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی جس کے بعد گلوکارکونہ صرف مداحوں بلکہ شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کھری کھری سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |