ن لیگ کے راجہ محمد افضل نے اپنے 2 بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کسی کو اچھا یا بُرا نہیں کہیں گے، آدمی کو خود اچھا ہونا چاہئے، راجہ محمد افضل


ویب ڈیسک January 20, 2013
راجہ صفدر اور راجہ اسد 2008 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ فوٹو: فائل

جہلم سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد افضل نے اپنے 2 بیٹوں رکن قومی اسمبلی راجہ اسد اور راجہ صفدر کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔


بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ محمد افضل نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کسی کو اچھا یا بُرا نہیں کہیں گے، آدمی کو خود اچھا ہونا چاہئے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، انتخابات سے قبل مزید لوگ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔


واضح رہے کہ راجہ محمد افضل سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے دونوں بیٹے راجہ صفدر اور راجہ اسد 2008 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں