یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی تردید کردی

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بھی بناؤں تو تب بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، یونس خان


ویب ڈیسک April 23, 2017
ہمیشہ پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلی اس لئے کردار پر شک نہ کیا جائے، یونس خان۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

یونس خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے کیا سوال پوچھا گیا، میں نے اس کا کیا جواب دیا اور عوام تک میرا کیا موقف پہنچا اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بھی بناؤں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

قومی ٹیم کے بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی ہے پڑوسی ملک بھارت کے لئے نہیں، اس لئے میرے کردار پر کسی قسم کا شک مت کیا جائے۔

واضح رہے کہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں لیکن گزشتہ روز میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں