کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ لہر2 سے 3 روز تک برقرار رہے گی

اتوار کو بھی درجہ حرارت کم سے کم 8تا 10ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


Staff Reporter January 20, 2013
راچی کے شمال مغرب سے آنے والی سرد ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے. فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں ہفتہ کو سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں دو ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سردی کی موجودہ لہر دو سے تین روز تک برقرار رہے گی، تفصیلات کے مطابق کراچی کے شمال مغرب سے آنے والی سرد ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ سائیبریا سے آنے والی سرد ہوائوں کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 7.5ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے، انھوں نے کہا کہ اتوار کو بھی درجہ حرارت کم سے کم 8تا 10ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |