ٹریفک حادثےمیں2نوجوانوں کی ہلاکت لواحقین کامالی معاونت کا مطالبہ

تعزیت کیلیے آنیوالوں کا تانتا،مووی میکر جاوید 3 بہنوں اور ایک بھائی کا کفیل تھا.


Sajid Rauf January 20, 2013
پنجاب چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے شکار نوجوانوں جاوید اور اظہار کی یادگار تصاویر۔ فوٹو: فائل

پنجاب چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے2 نوجوانوں کے ورثا نے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

متوفین کی ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار اورگھروں پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پنجاب چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مووی میکر 28 سالہ محمد جاوید اور ہیلپر 22 سالہ اظہار کے ورثا نے حکومت سے سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

متوفی محمد جاوید کے بھائی اسماعیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان کے مرحوم والد نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور متوفی محمد جاوید دوسری والدہ کا بیٹا تھا جو اپنی3 بہنوں اور ایک بھائی کے ہمراہ لانڈھی سیکٹر 3/D مکان نمبر74/5 میں رہائش پذیر تھا اور یہ مکان متوفی نے کرایہ پر حاصل کیا ہوا تھا،انھوں نے بتایا کہ متوفی انتہائی محنتی اور مضبوط اعصاب کا مالک تھا، متوفی دن میں لانڈھی میں کیمیکل شاپ پر کام کیا کرتا تھا جبکہ رات میں دوستوں کے ہمراہ شادی بیاہ کی تقریبات میں مووی بنانے کا کام کیا کرتا تھا،انھوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثے سے قبل متوفی کیماڑی میں ایک شادی کی تقریب کی مووی بنا کرآرہا تھا کہ گذری میں سب میرین چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ ہوگیا۔

انھوں نے بتایا ٹریفک حادثے کی اطلاع انھیں امدادی رضا کاروں کی جانب سے دی گئی اور جب وہ جناح اسپتال پہنچیں تو محمد جاوید انتہائی زخمی حالت میں موجود تھا اور آخری وقت میں متوفی اپنی بہن کے ہاتھ پکڑ کر چوم رہا تھا ، اور کہہ رہا تھا کہ بہنوں کا کیا ہوگا،کورنگی غوث پاک روڈ مکان پرG-439 کے رہائشی متوفی محمد اظہار کے والد ذوالفقار نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ وہ درزی کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کا بیٹا متوفی محمد اظہار نے ایک ماہ قبل دھاگا فیکٹری میں ملازمت شروع کی تھی اور رات کے اوقات میں شادی بیاہ میں مووی کا کام کر کے حاصل ہونے والی رقم سے گھر کی کفالت میں ہاتھ بٹایا کرتا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے معاشی حالات اتنے اچھے نہیں ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف ہو اور انھیں معقول مالی معاوضہ مل جائے تاکہ دونوں خاندانوں کی کچھ مالی ضروریات پوری ہو سکیں ، واضح رہے کہ 3 روز قبل پنجاب چورنگی کے قریب ہیوی ٹریلر کی ٹکر سے 2 نوجوان ہلاک ہو گئے تھے اور پولیس نے ٹریفک حادثے کے ذمے دار ٹریلر کے ڈرائیور اظہر الحق کو گرفتار کر کے ہیوی ٹریلر کو تحویل میں لے لیا تھا اور متوفی محمد جاوید کے بھائی اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |