ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نئی ڈرامہ سیریل ’’نصیبوں جلی نرگس‘‘ آج رات سے آن ایئر ہوگا

 مرکزی کردار میں کرن تعبیر، دیگرفنکاروں میں عمران اسلم، شازیہ شاہ ، تنویرجمال ، خالد ظفر، فرح نادر، نور حرا شامل ہیں

ایکسپریس پر تشہیری مہم سے نیک تمناؤں کے پیغام مل رہے ہیں، آن ایئر ہونے سے قبل ہی قابل رشک رسپانس ملا ہے، کرن تعبیرکی گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کے بینر تلے ناظرین کوبہترین تفریح فراہم کرنے کے لیے نئی ڈرامہ سیریل ''نصیبوں جلی نرگس'' آج رات سے ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

ڈرامے میں مرکزی کردارمعروف اداکارکرن تعبیر نے ادا کیا ہے جب کہ دیگرفنکاروں میں اداکارعمران اسلم، شازیہ شاہ ، تنویرجمال ، خالد ظفر، فرح نادر اور نور حرا شامل ہیں جب کہ اس ڈرامے کے رائٹرابنِ آس اور ڈائریکٹر آصف یونس ہیں اوراس کو 'پروڈیوس پلان بی میڈیا گروپ نے کیا ہے۔ اس ڈرامے میں کرن تعبیرایک ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظرآئیں گی، جووقت اور حالات کے ساتھ ہمارے معاشرے میں کہاں کہاں قربانی دیتی ہوئی اپنے تمام رشتے نبھاتی ہے۔

منفرد موضوع پربننے والے اس ڈرامے کی 'ایکسپریس میڈیا گروپ' پربھرپورتشہیری مہم جاری ہے اورشائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو بے صبری سے دیکھنے کے لیے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔


اس حوالے سے کرن تعبیر نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ اپنے فنی سفر کے دوران بہت سے منفرد اورجاندارکردارادا کیے لیکن ''نصیبوں جلی نرگس '' ان سے سب سے الگ ہے۔ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کوملا ، وہیں ناظرین اس کردارکی بدولت میری فنکارانہ صلاحیتوں سے محظوظ ہونگے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح کے پروجیکٹس ہی کسی بھی فنکارکی زندگی کوایک نئے موڑ کی جانب لے جاتے ہیں۔ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔ جب ہم اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے توساتھی فنکاروں اورسیٹ پرموجود عملے کی جانب سے سین شوٹ کروانے کے بعد اچھی مگرمختلف رائے ملا کرتی تھیں۔ جس سے مجھے اس کردارکو نبھانے میں خوب سپورٹ ملی۔

نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ''نصیبوں جلی نرگس'' آج 24اپریل سے رات10:10بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پرپیش کیا جائے گا۔ مجھے اس سے پہلے اس بات کا قطعی اندازہ نہ تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ عوام کے کتنے قریب ہے۔ نیوزپیپر اورچینل پرتشہیری مہم کے بعد سے لوگوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے پیغام مل رہے ہیں، کوئی ای میل کے ذریعے کردارکی معلومات لے رہا ہے توکوئی ڈرامے کا احوال جان رہا ہے۔ بس یوں کہئے کہ ڈرامہ آن ائیر ہونے سے پہلے ہی میری توقعات سے بڑھ کررسپانس سامنے آیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرن تعبیر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ڈرامے کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، تومیں ان کویہی کہنا چاہوں گی کہ وہ پیرسے جمعہ تک 'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' پر رہیں، ہم ہرروز عمدہ اورمنفرد ڈرامہ دیکھنے والوں کے لیے سرپرائز لے کرآئیں گے۔
Load Next Story