شب معراج النبی ﷺ آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد اور عبادات کی جائیں گی۔


ویب ڈیسک April 24, 2017
مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد اور عبادات کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

شب معراج النبی ؐ آج پیر 24 اپریل بمطابق 26 رجب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد اور عبادات کی جائیں گی۔

شب معراج کے موقع پر اخبارات خصوصی ایڈیشن اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کریں گے۔ اس رات اللہ تعالیٰ نے راتوں رات اپنے پیارے محبوب حضرت محمد ﷺ کو مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر اپنے پاس بلوا لیا اور سات آسمانوں کی سیر کرائی اور سب سے بڑا تحفہ نماز عطا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں