چیئرمین ایف بی آر کی ازسرنو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر محمد ارشاد گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے، آئندہ بجٹ کے پیش نظر دوبارہ تعینات کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد ارشاد گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے، آئندہ بجٹ کے پیش نظر دوبارہ تعینات کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد ارشاد کی از سرنو تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جار ی کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارشاد 30 جون 2017 تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ ڈاکٹر محمد ارشاد اپنی مدت ملازمت پوری کر کے گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے تھے تاہم حکومت نے انہیں دوبارہ تعینات کر دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد کی از سر نو تعیناتی کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی تھی جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور بجٹ کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ سے بجٹ کی تیاریو ں کا سلسلہ متاثرہوتا جس سے بچنے کے لیے حکومت نے ڈاکٹر محمد ارشاد کو ازسر نوچیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا ہے۔
Load Next Story