بھارتی بولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں
155رنز پر ٹھکانے لگانے کے بعد صرف 3 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، کوہلی کی ففٹی۔
ISLAMABAD:
بھارتی بولرز نے ایک بار پھر انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں۔
تیسرے ون ڈے میں7 وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز میں بھی 2-1 کی برتری حاصل کرلی، مین آف دی میچ ویرت کوہلی نے ناقابل شکست 77 رنز اسکور کیے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے والی میزبان ٹیم کو فتح کیلیے 156 رنز کا آسان ہدف ملا اور اس نے اسے28.1 اوورز میں صرف 3 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔
اوپنر اجنکیا راہنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر بغیر کھاتہ کھولے اسٹیون فن کا شکار بن گئے،گمبھیر اور کوہلی نے مجموعے کو 78 تک پہنچایا، گمبھیر کو 33 رنز پر جیمز ٹریڈ ویل نے جوئے روٹ کی مدد سے واپسی کی راہ دکھائی، معمولی ہدف کے تعاقب میں تیسری وکٹ یوراج سنگھ کی گری جنھیں30 رنز پر ٹریڈ ویل نے بولڈ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 42.2 اوورز میں 155 رنز پر آئوٹ ہوگئی، یہ اس کا بھارتی سرزمین پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے، وکٹ فلیٹ اور اس پر 300 پلس اسکور کی پیشگوئی ہونے کے باوجود انگلش بیٹسمین بھارتی بولرز کا مقابلہ نہیں کرپائے، جوئے روٹ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ ای ین بیل اور ٹم بریسنن نے 25، 25 رنز اسکور کیے، کپتان الیسٹر کک کی اننگز 17 تک محدود رہی۔ رویندرا جڈیجا نے 3 جبکہ ایشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔