وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر وکلا تنظیموں میں اختلافات

نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں تاہم قانونی طور پر وہ وزیراعظم ہیں، پاکستان بار کونسل


ویب ڈیسک April 24, 2017
کسی بھی اقدام سے قبل وکلا کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کا انتظارکرناچاہیئے، وائس چیرمین پاکستان بار. فوٹو: فائل

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے لئے تحریک چلانے کے اعلان کو بچگانہ قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون کا کہنا ہے کہ نواز شریف عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں تاہم قانونی طور پر وہ وزیراعظم ہیں، ان کے استعفے کا مطالبہ جذباتی اور بچگانہ ہے، کسی بھی اقدام سے قبل وکلا کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کا انتظارکرناچاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم ایک ہفتے میں مستعفی ہوں ورنہ تحریک چلائیں گے، لاہورہائیکورٹ بار

سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری آفتاب باجوہ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے اعلان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کو وکلا کا کنونشن بلا کر مشاورت کرنی چاہیئے جب کہ لاہور ہائی کورٹ بار کا مطالبہ ذاتی ہے، سپریم کورٹ بار تمام وکلا اور بار ایسوسی ایشنز سے مشاورت کے بغیر اس تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک چلانے کے فیصلے میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں