منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی کردی

نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے اور پھر وہ دباؤ کے تحت استعفی دیں گے، منظور وسان


ویب ڈیسک April 24, 2017
ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے، منظور وسان۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت استعفیٰ دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ نواز شریف اپنے عہدے پر رہیں گے، پاناما کیس کے فیصلے سے ان پر کاری ضرب پڑے گی، فیصلے کے بعد نواز شریف کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب وہ دباؤ کے تحت استعفی دیں گے۔ نواز شریف 15 جون سے جولائی تک خطرات میں ہوں گے، پھر وہ وزیراعظم نہیں رہیں گے اور عوام اپنا فیصلہ دکھائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف استعفیٰ دیں یا خود کو احتساب کے لیے پیش کریں

منضور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک ہیں، ایم کیوایم کے تینوں دھڑے اکھٹے الیکشن لڑیں گے جب کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |