لاہور کے انارکلی بازار میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بجھائی نہ جا سکی
تاجروں کی امدادی آپریشن میں تاخیر پر ریسکیو اہلکاروں سے تلخ کلامی
نیو انارکلی بازار میں ایک پلازے کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی بجئای نہ جا سکی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے معروف بازار نیو انارکلی میں واقع ایک پلازے کے تہہ خانے میں صبح 4 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 اور ضلعی حکومت کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لئے آپریشن میں حصہ لیا، تہہ خانے میں جانے کے لئے ریسکیو اہلکار آکسیجن سلنڈر اور ماسک کا استعمال کرتے رہے لیکن سلنڈروں میں گیس ختم ہوئی تو تاجروں نے امدادی آپریشن میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے مزنگ میں گھر میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے دھواں باہر نکالنے کے لئے بلور لگائے تو اس کی تیز ہوا کے باعث سلگتی چنگاریاں آگ میں تبدیل ہو گئیں اور آگ پہلی منزل تک پہنچ گئی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
آتشزدگی کے باعث دکانوں میں رکھا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تاجروں کے غم و غصے اور مقامی افراد کی بڑی رعداد کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرنا پڑا۔