تحریک انصاف نے چیرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرادیا

قمر زمان چوہدری نیب آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ریفرنس میں موقف


ویب ڈیسک April 24, 2017
قمر زمان چوہدری نیب آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت پاناما کیس کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں احتساب کے سب سے بڑے ادارے کا سربراہ غیرجانبدار نہیں، وزیراعظم نوازشریف اور ان کا خاندان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا لیکن چیرمین نیب نے ان کے خلاف اپنے عہدے سے ناانصافی کرتے ہوئے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔ پاناما کیس کے فیصلے میں بھی کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر رضامند نہیں اور نیب کا رویہ بھی غیرمناسب ہے، عدالت کے اس فیصلے کے بعد عوام کے سامنے نیب کا تشخص تباہ ہوا جب کہ چئیرمین نیب نے اپنی نااہلی کے باعث اپنے عہدے کا وقار بھی مجروح کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اپنے لیڈر کے کرپٹ ثابت ہونے پرمٹھائیاں بانٹ رہی ہے

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قمر زمان چوہدری نیب آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں فرائض سے غفلت برتنے پر چئیرمین نیب کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں فوری کام سے روکا جائے اور اگرچیرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا اور وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |