وزیراعظم کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت     

بجلی کے پیداواری منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک April 24, 2017
بجلی کے ہپیداواری منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے بجلی کے پیداواری یونٹس کو تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کو خصوصی طور پر بلا کر بجلی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ لی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آئندہ سال ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے ہپیداواری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |