مشال قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے سدیس کو ریمانڈ پر جیل بھجوادیا


ویب ڈیسک April 24, 2017
عدالت نے طالب علم سدیس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔۔ فوٹو: فائل

KOHAT: مشال خان قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں سے ایک اور طالب علم سدیس نے لاش کی بے حرمتی کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل میں گرفتار 34 ملزمان میں سے 5 نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس نے مشال قتل کیس کے مزید 2 اہم ملزمان کو گرفتارکرلیا

اب تک اعتراف جرم کرنے والوں میں بلال بخش، عامرتنگی کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ سدیس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے مشال خان کی لاش کی بے حرمتی کی تھی جب کہ دوسرے گرفتار ملزم اظہار نے بھی آج بطور گواہ اپنا بیان قلمند کروا دیا ہے۔ سدیس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مشال قتل کیس کےایک ملزم کا تشدد کا اعتراف

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں