یونس خان اپنا بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو دیں گے

یونس خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 10 ہزار رنز مکمل ہونے پر بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گا

یونس خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 10 ہزار رنز مکمل ہونے پر بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گا۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان اپنا بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کریں گے۔

یونس خان نے گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ "10 ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بیٹ نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ٹی سی ایف پاک نامی فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گا۔"




گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کے لئے 23 رنز درکار تھے جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

واضح رہے کہ یونس خان اچھے کرکٹر ہونے کےساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Load Next Story