کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ڈکیت گروہ گرفتار ترجمان رینجرز
گروہ 12 ملزمان پر مشتمل ہے جس کے سرغنہ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے، ترجمان
رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے 12 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے 12 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر ڈاکے مارتے تھے جب کہ گروہ کے سرغنہ غلام مرتضیٰ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) سے ہے جو فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ، زبردستی دکانیں بند کرانا اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے ایسے کسی بھی عناصر کے بارے میں ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔