آئرن پائپ سے تیار کردہ فرنیچر کی طلب بڑھ رہی ہے

لکڑی کے فرنیچر کی قیمت میں30فیصد اضافے سے فروخت 70فیصد تک کم ہوگئی


Business Reporter July 31, 2012
لکڑی کے فرنیچر کی قیمت میں30فیصد اضافے سے فروخت 70فیصد تک کم ہوگئی , فوٹو محمد جاوید

KARACHI: عید پر زیادہ تر صوفہ سیٹ، ڈائننگ ٹیبل اور کارنر ٹیبل سیٹ فروخت کیے جاتے ہیں، لکڑی کی قیمت اور مزدوری میں اضافے کے باعث لکڑی سے تیار کردہ فرنیچرز کی قیمت میں ایک سال کے دوران 30فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے، دوسری جانب آئرن پائپ سے تیار کردہ فرنیچر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،

عید پر لکڑی کے فرنیچر کی فروخت70فیصد تک کم ہے، لکڑی اور فوم سے تیار5سیٹر اور7سیٹر صوفہ سیٹ18سے32ہزار روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں، ریگزین کے مختلف رنگوں کے علاوہ کپڑے کے کشن والے صوفہ سیٹ کی بہترین ورائٹی عائشہ منزل، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس نرسری کے علاوہ آرام باغ کے بازاروں میں فروخت کی جارہی ہے تاہم صوفہ سیٹ تیار اور فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فروخت انتہائی کم ہے

جس کے وجہ سے دکاندار معمولی منافع پر صوفہ سیٹ فروخت کرنے پر مجبور ہیں، شیشم کی لکڑی کی ڈائننگ ٹیبل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں