زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں صوبائی وزیر نے نوٹس لے لیا
زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں، صوبائی وزیر نے نوٹس لے لیا
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے محمود آباد کے علاقے میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کراچی کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ واقعے کی انکوائری کرکے 2 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں،
انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زہریلی شراب کی فروخت کو فوری طور پر بند کرائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں، علاوہ ازیں صوبائی وزیر مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اسپیشل ٹیم نے گودھرا کے علاقے میں کارروائی کرکے چار پلاسٹک کے کین اور ایک سو بیس لیٹر کچی شراب برآمد کرلی اور ملزم محمد عدنان ولد قاضی عبدالکریم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔