سوٹسوبے کو جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے فکسنگ پر معطل کردیا

طویل تحقیقات کے بعد سوٹسوبے کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے،کرکٹ جنوبی افریقہ


Sports Desk April 25, 2017
طویل تحقیقات کے بعد سوٹسوبے کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے،کرکٹ جنوبی افریقہ ۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے کو فکسنگ کے جرم میں معطل کردیا۔

لونوابو سوٹسوبے کو 2015 میں ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، اس کیس میں غلام بودی سمیت کئی پلیئرز کو پہلے ہی سزائیں ہوچکیں ہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات کے بعد سوٹسوبے کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے جس کی بنیاد پر انہیں فوری طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔