عالمی بینک آبی تنازع کے حل کیلیے کوششیں تیز کرے اسحق ڈار

مسئلے کے حل سے خطے میں پانی کی سیکیورٹی بہتر ہوگی،صدر جم یانگ کم سے گفتگو۔


News Agencies April 25, 2017
پاکستان توانائی کے شعبہ میں ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر مزید فوائد حا صل کر سکتا ہے، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت آبی تنازعات کے حل کیلیے سندھ طاس معاہدے کے تحت عالمی بینک کے کردار اور تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں کے حوالے سے غو ر کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ سندہ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعات کے حل کے حوالے سے عمل کو تیز کرے، مسئلے کے حل سے خطے میں پانی کی سکیورٹی میں بہتری آئیگی۔

دوسری جانب عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم نے کہا کہ امید ہے حکومت اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی تاکہ اعلی اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھ سکے۔ پاکستان توانائی کے شعبہ میں ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر مزید فوائد حا صل کر سکتا ہے، اس حوالے سے عالمی بینک معاونت کیلیے تیا ر ہے۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ فلپ لی ہوئیرو نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب محمد الجادان سے ملاقات کی اور سعودی وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں