ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم نوٹی فکیشن جاری

صنعتی، کمرشل صارفین اورہاؤسنگ سوسائٹیوں کو گیس کنکشن دینے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا


ویب ڈیسک April 25, 2017
پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2011 میں قدرتی گیس کی سنگین قلت کے باعث نئے گیس کنیکشنز پر پابندی لگادی تھی: فوٹو: فائل

KARACHI: ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 اپریل کو ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پابندی اٹھانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں گھریلو، صنعتی اور کرشل استعمال کے لیے گیس کنکشن کی منظوری شروع کردی گئی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: گیس کنکشنزپرعائد پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2011 میں قدرتی گیس کی سنگین قلت کے باعث نئے گیس کنیکشنز پر پابندی لگادی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں