الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے مقابلہ ن لیگ سے ہوگا عمران خان

لانگ مارچ میں شرکت نہ کر کے موقع ضائع نہیں کیا، پروگرام’’ ٹودی پوائنٹ ‘‘میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو


Monitoring Desk January 20, 2013
شفاف الیکشن کیلیے زرداری کواستعفیٰ دیناہوگا،نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت نہیںکی گئی،چیف جسٹس کامران قتل کااز خودنوٹس لیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ 2013ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی انشاء اللہ کلین سویپ کریگی ،عوام تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے ۔

پی ٹی آئی جو بھی حالات ہوںالیکشن میں شرکت کرے گی،لانگ مارچ میں شرکت نہ کر کے موقع ضائع نہیں کیا۔ اگر مذاکرات کے بلٹ پروف کنٹینر میں ہوتا تو کارکن زندہ نہ چھوڑتے ۔ لانگ مارچ میں شرکت کرتے تو حکومت گرا کر ہی اٹھتے ۔ عبوری وزیراعظم کے بارے میں کوئی پوچھے گا تو اپنی رائے دیں گے ۔ ایکپسریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں موقع پرست نہیں ہوں ، اگر ہم لانگ مارچ میں جاتے تو پھر حکومت کو گراکر ہی آتے لیکن ہم نے سوچا کہ ہم ایک ایسی حکومت کو گرانے کی بات کر رہے ہیں جو صرف ایک دو ماہ رہ گئی ہے ، اگر ایسا ہو جاتا تو حکومت ایک بار پھر سیاسی شہید ہو جاتی ۔

مجھ پر بہت پریشر تھا ، پارٹی اندر سے پھٹ رہی تھی کہ ہم اس میں شریک ہوں ، اگر لانگ مارچ میں ہم بھی ایک ڈیڑھ لاکھ لوگ لے آتے تو فساد ہونے کا اندیشہ تھا ، وہاں عورتیں بچے بھی تھے خدانخواستہ فوج آجاتی یا کچھ اور ہو جاتا تو اس کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہی آنی تھی ۔ میں پارٹی کی سینئر قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 

8

میں تو سوچتا ہوں کہ اگر میں طاہرالقادری کے بلٹ پروف مذاکراتی کنٹینر میں ہوتا تو میرے ورکر مجھے زندہ نہ چھوڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں سٹیٹس کو پارٹیاں ہیں یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں لیکن جب ان کو خوف لاحق ہوتا ہے تو یہ اکٹھی ہو جاتی ہیں ۔ دونوں بڑی پارٹیوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں الیکشن جیتنا ہے ۔ تحریک انصاف ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گی لیکن زرداری کے دو عہدوں پر بھرپور احتجاج بھی کریں گے ، احتجاج ہمارا حق ہے ، میں نے ورکرز کو الرٹ کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ شوکت خانم میں کوئی کرپشن ثابت کرے ۔ پیپلزپارٹی کا کام آصف زرداری نے کر دیا ہے ، وہ اب سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ، اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہو گا ۔ دونوں بڑی پارٹیاں تبدیلی نہیں لاسکتیں چاہے کچھ بھی ہو ، فیصلہ الیکشن کے دن ہی ہوگا اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں