فلسطین فائونڈیشن کے تحت آج یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی

فلسطین فائونڈیشن کے تحت آج یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی


Staff Reporter July 31, 2012
فلسطین فائونڈیشن کے تحت آج یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی, فائل فوٹو

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت اس مقدس مہینے کو فلسطین، فلسطینیوں کا وطن کے عنوان سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں کیتھولک گرائونڈ سولجربازار نزد عزاخانہ زہرا میں منگل کی رات دس بجے عالمی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے

جس سے حزب اللہ لبنان کے سیاسی سیل کے سربراہ ڈاکڑ احمدملی، حزب القدس کمیٹی کے سربراہ ڈاکڑحیدر دقمقاق خصوصی خطاب کریں گے، حماس حکومت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد الزاھر کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی دیکھایا جائے گا،کانفرنس سے جماعت اسلامی ،مجلس وحدت مسلمین اور جمعیت علمائے پاکستان کے قائدین خطاب کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں