شاہ رخ جتوئی کو سخت پہرے اور چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا

ملزم کو سخت پہرے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

ملزم کو سخت پہرے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہ رخ جتوئی کو پولیس کی بھاری نفری، سخت پہرے اور چہرے پر کپڑا ڈال کر سٹی کورٹ لایا گیا تھا اور مقدمے کے گواہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پولیس نے سٹی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور شاخت پریڈ کیلیے ملزم کو سخت پہرے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کو کورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔گواہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے دوسرے دروازے سے لایا گیا اور کسی کو ان سے ملنے نھیں ملنے دیا گیا اور اور نہ ہی کسی کو دیکھنے دیا گیا تھا۔ گواہوں کو عدالت کی دوسری جانب بالکونی میں بٹھایا گیا تھا اور کورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story