مشال قتل کیس ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان میں سے مزید ایک نے اعتراف جرم کرلیا
مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں سے مزید ایک نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشال قتل کیس میں ویڈیو کی مدد سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 36 ہوگئی ہے، گرفتار ملزمان میں سے یونیورسٹی کے طالب علم فرحان نے بھی اعتراف جرم کر لیا جس کے بعد اعتراف جرم کرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال قتل کیس میں ایک اور ملزم کا اعتراف جرم
ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور دو اہم ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزم اشفاق خلجی کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا، اشفاق نے مارا جب کہ ملزم فضل رازق نے لاش کی بے حرمتی کی تھی، دونوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال خان قتل کیس؛ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا جس پر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔