کراچیٹارگٹ کلنگ کے دوران 5 افراد ہلاک
اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب 22سالہ شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکرکے سر میں ایک گولی مارکرہلاک کردیاگیا
کراچی میں ٹارگٹ کی وارداتوں کے دوران تبلیغی جماعت کے2کارکنوں سمیت 5افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ویٹاچورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33-E میں جامع مسجدعثمان غنی سے نمازفجرکی ادائیگی کے بعدگھرجانے والے60سالہ حاجی غلام حسین کوگھات لگائے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ، ڈیفنس کے علاقے کالا پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ محمد ندیم میمن ہلاک ہوگیا،مقتول کاتعلق تبلیغی جماعت سے بتایاجاتاہے۔ کھارادر محبت خانجی روڈکتیانہ میمن اسکول کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول کواغوا کر کے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعدسر پر ایک گولی مار کرقتل کیاگیااور لاش پھینک دی گئی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب بھی22سالہ شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکرکے سر میں ایک گولی مارکرہلاک کردیاگیااورلاش پھینک کر فرار ہوگئے ،مقتول کے قبضے سے ایک موبائل فون ملا ہے جس میں لانڈھی 89 کے جرائم پیشہ22خاندان والوں کے نمبرہیں۔جوہر آباد کے علاقے دستگیر بلاک 14 ایوب منزل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ محمد عمران ولد منیر احمد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ، مقتول اہلسنت و الجماعت کا ہمدرد تھا ۔دریں اثنا شرافی گوٹھ میں ہلا ک ہونے والے شخص کی شناخت نوید عرف کالو ولد شیر خان کے نام سے کر لی گئی لانڈھی کا رہائشی ہے، مقتول آفاق احمد پر قاتلانہ حملے کا نامزد ملزم ہے، واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔