فرنچ سائیکلسٹ ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی

جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، یوآن اوفریڈو


Sports Desk April 25, 2017
جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، یوآن اوفریڈو۔ فوٹو : فائل

فرنچ سائیکلسٹ یوآن اوفریڈو ٹریننگ کے دوران حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

30 سالہ سائیکلسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے زخمی ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو دوستوں کے ساتھ ٹریننگ کے دوران حملہ آوروں نے باکس کٹر اور بیس بال بیٹ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چوٹوں سے بھی زیادہ میں صدماتی کیفیت کا شکار ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سائیکلنگ کے دوران میری جان کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں گے، میں نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے اس کھیل کی طرف راغب ہوں جس سے میں بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ اوفریڈو نے 8 سال فرنچ ٹیم فرانسیز ڈی جیکس کے ساتھ گزارے اور اب وہ بیلجین ٹیم وانٹے کے ساتھ منسلک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |