بھارت کے تاخیری حربے پاکستان ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مقابلوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا


Sports Reporter April 25, 2017
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مقابلوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے تاخیری حربوں کے باعث پاکستان ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگیا۔

پاکستان نے ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت کو ویزوں کے حصول کیلیے 17 مارچ کو درخواست دی تھی، 28 اپریل سے چنئی میں شیڈول ایونٹ کیلیے ٹیم کی روانگی 24 اپریل کو شیڈول کی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت میں ایشین اسکواش کیلیے پاکستانی ٹیم کو این اوسی مل گیا

ویزوں کے اجراء میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بار بار رابطے بھی کیے گئے لیکن بھارتی سفارتخانے کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آ سکی، پاسپورٹ واپس کرنے کے بعد دوبارہ طلب کیے گئے تو پاکستان اسکواش فیڈریشن نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ٹیم کی روانگی کو نئے سرے سے شیڈول کرنا ممکن نہیں، لہذا پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مقابلوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |