پاناما کیس ایف آئی اے کا جے آئی ٹی کیلیے 3 نام بھجوانے کا فیصلہ

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے


ویب ڈیسک April 25, 2017
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

MULTAN: پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ کے لیے ایف آئی اے کے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سربراہ کے انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ کے معزز ججزپر چھوڑا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کے لیے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن واجد ضیاء، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کیپٹن (ر)احمد لطیف اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم ونگ ڈاکٹر شفیق کے نام شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کیلیے نام مانگ لیے

ذرائع کے مطابق واجد ضیاء اور احمد لطیف پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جب کہ ڈاکٹر شفیق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں جنہیں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے عدالت نے وائٹ کالر کرائم کا تجربہ رکھنے والے افسر کا نام جے آئی ٹی کی سر براہی کے لیے مانگا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں