ماریا شراپووا کی وائلڈ کارڈ انٹری پر حریف پلیئرز نے سوالات اٹھا دیئے

شراپووا ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ 26 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گی

شراپووا ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ 26 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ماریا شرا پووا کو وائلڈ کارڈ جاری کرنے پر حریف پلیئرز نے سوالات اٹھا دیئے۔

شراپووا ڈوپنگ کیس میں 15 ماہ کی معطلی کے بعد پہلی مرتبہ 26 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گی جہاں ان کا مقابلہ اطالوی پلیئر روبرٹا ونسی سے شیڈول ہے، ونسی نے کہا کہ میں اس سے متفق نہیں کہ شراپووا کو اسٹٹ گارٹ، روم اور دیگر ایونٹس کیلیے وائلڈ کارڈ جاری کیے جائیں، انہوں نے اپنی سزا بھگت لی لیکن انہیں کھیل میں واپسی وائلڈ کارڈز کے بغیر کرنی چاہیے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ماریا شراپووا کیلیے وائلڈ کارڈانٹری دشوار

ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں ممکنہ طور پر شراپووا سے مدمقابل ہونے والی اگنیسکی رڈوانسکا نے کہا کہ روسی پلیئر کو گرینڈ سلمز کیلیے مدعو نہیں کیا جانا چاہیے۔ سابق عالمی نمبر ون کیرولین ووزنیسکی نے بھی شراپووا کی وائلڈ کارڈ انٹری کو توہین آمیز قرار دیا تھا۔

روسی پلیئر کے ایجنٹ میکس ایسمبڈ نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رڈوانسکا اور ووزنیسکی اس لیے مخالفت کر رہی ہیں کیونکہ یہ ان کا گرینڈ سلم جیتنے کا آخری موقع ہے اور وہ شراپووا کی صورت میں سخت حریف کو برداشت نہیں کر سکتیں۔
Load Next Story