پاکستان جاؤ بھارتی ٹرین میں ہندو نوجوانوں کی بزرگ مسلم شہری سے بدتمیزی

پولیس نے ہندو نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تاہم معافی مانگنے پر مقدمہ واپس لے لیا گیا

پولیس نے ہندو نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تاہم معافی مانگنے پر مقدمہ واپس لے لیا گیا، فوٹو: رائٹرز

بھارت کی میٹرو ٹرین میں بزرگ شہری کو سیٹ نہ ملنے پر نوجوان ہندو نے ان سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں پاکستان جانے کا طعنہ بھی دیا۔


ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق نئی دلی کی میٹرو ٹرین میں ایک مسلمان بزرگ نے 2 نوجوان ہندوؤں سے 'بزرگ شہریوں کے لیے مخصوص کردہ سیٹ' سے اٹھنے کا مطالبہ کیا تو دونوں نوجوان بزرگ شہری سے بدتمیزی پر اتر آئے اور سیٹ سے اٹھنے سے انکار کردیا جس پر بزرگ شہری کی جانب سے دوبارہ سیٹ کا مطالبہ کیا گیا تو نوجوان نے کہا کہ یہ سیٹ ہندوؤں کے لیے ہے اگر تم نے بیٹھنا ہے تو پاکستان چلے جاؤ اور وہاں جا کربیٹھو۔

رپورٹس کے مطابق ٹرین میں سفر کرنے والے بھارتی ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سیکریٹری نے مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کو سیٹ سے اٹھنے اور بزرگ شہری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو بدتمیز نوجوان نے سیکریٹری کو بھی کالر سے پکڑ کر کہا تم بھی پاکستان چلے جاؤ۔ ٹرین جیسے ہی اگلے اسٹیشن پر رکی تو پولیس نے سیکریٹری اور بزرگ شہری کی درخواست پر دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا لیکن پھر بھی دونوں کی اکڑ ختم نہ ہوئی اور مسلسل دھمکی دیتے رہے کہ ہمارے لوگ آرہے ہیں۔ بعد ازاں نوجوانوں کی جانب سے معافی مانگنے پر بزرگ شہری نے بھی ان کو معاف کرکے مقدمہ واپس لے لیا۔
Load Next Story