پگارا نواز شریف اتحاد کو ویلکم کرینگے قائم علی شاہ

ایسے اتحادبھٹودور میں بھی بنتے رہے ہیں،پگاراہمارے مہربان ہیں،کبھی کبھی ناراض ہوجاتے ہیںہم منانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں


INP January 20, 2013
کراچی بڑاشہرہے ٹارگٹ کلنگ کے ایک دوواقعات ہوجاتے ہیں،سندھ سے زیادہ پنجاب کی صورتحال خراب ہے، سکھرایئرپورٹ پرگفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں نگراں سیٹ اپ وقت پرقائم ہو گا تاہم2ماہ ہیں اس دوران اپوزیشن لیڈربھی بن جا ئے گا۔

پیرپگاراہمارے مہر بان ہیں جوکبھی کبھی ناراض ہو جاتے ہیں اگروہ نوازشریف سے مل کر الیکشن لڑتے ہیں توان کوویلکم کریں گے۔سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکر تے ہو ئے انھوں نے کہاکہ اتحاد بنتے رہتے ہیں بے شک نواز شریف اور پیر پگاراصا حب کا اتحاد بنے یہ تو بھٹوکے دورمیں بھی بنتے رہے ہیں۔

16

ہماری پیرپگاراکومنا نے کی کو شش ہروقت رہتی ہے کیونکہ مذکرات جمہوریت کاحصہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کراچی میں حالات بہتر ہورہے ہیں ایک2ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، اتنا بڑاشہرکسی کی کسی کے ساتھ دشمنی ہے توکسی کاکوئی جھگڑا،یہ توسندھ سے زیادہ پنجاب میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں