عوامی رابطہ مہم چند روزمیں شروع کی جائیگی بلاول بھٹو زرداری
کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں،جلد تمام اضلاع میں بڑے انتخابی جلسے منعقد کیے جائینگے
BERLIN:
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام رابطہ مہم چند روزمیں شروع کی جائیگی، پارٹی کے تمام رہنما اور کارکن آئندہ انتخابات کی تیاری شروع کردیں اور عوام سے رابطوں میں رہیں، پیپلز پارٹی جلد ملک کے تمام اضلاع میں بڑے انتخابی جلسوں کا انعقاد کرے گی۔
وہ ہفتے کو پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور سید قائم علی شاہ، صادق عمرانی، منظور وٹو اور انور سیف اللہ سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی صدور نے پارٹی کے چیئرمین کوپارٹی اموراورآئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اورآئندہ انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے بھرپورکامیابی حاصل کریں گے۔
انھوں نے پارٹی رہنمائوں کوہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کے تنظیمی امورپربھرپور توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہرعلاقے میں کارنرمٹینگزکاانعقادکیاجائے۔انھوں نے کہا کہ وہ جلد ملک بھرکے دورے کا آغازکررہے ہیں اوراس دورے میں انتخابی مہم کے تحت جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتے بلکہ ان کی عملی خدمت کرتے ہیں۔