کوئٹہسی آئی ڈی کے دفترسے مغوی بازیاب3افسران گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سی آئی ڈی آفس پرچھاپہ،متعدد اہلکاربھی زیرحراست

مغوی کے گھر والوںنے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اطلاع دیدی تھی،تاوان کی رقم برآمد۔ فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایس پی سی آئی ڈی اور 2 ڈی ایس پیز سمیت متعدد اہلکاروں کو اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار کرکے مغوی اور تاوان کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین سے ایک شخص عبدالقدوس کو اغوا کرکے اس سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا۔ گزشتہ روز مغوی کے گھر والے تاوان کی رقم لیکر کوئٹہ آئے تو انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے بتادیا اور تاوان کی رقم ایک شخص حسین کو دی۔ ایف سی اور دوسری ایجنسیوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تعاقب کرکے حسین کو گرفتار کرلیا۔




اس نے بتایاکہ وہ کرائے پر یہ کام کرتا ہے۔ اسے ڈی ایس پی قطب نے رقم لینے کیلیے بھیجا تھا اور وہ ایک ہوٹل میں موجود ہے۔ اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوٹل پر چھاپہ مارکر ڈی ایس پی سی آئی ڈی قطب خان کو گرفتار کرلیا جس نے یہ انکشاف کیاکہ اغوا برائے تاوان کا مرکزی کردار ایس پی سی آئی ڈی طارق منظور ہے۔ اداروں نے سی آئی ڈی آفس پر چھاپہ مارکر مغوی عبدالقدوس کو بازیاب اور تاوان کے 25 لاکھ روپے برآمد کرکے ڈی ایس پی بلال سمیت متعدد اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story