نوازشریف عزیربلوچ بابا لاڈلا اور اجمل پہاڑی كی صف میں كھڑے ہیں ترجمان تحریک انصاف
یہ نہیں ہو سكتا كہ عزیر بلوچ جیل میں جائے اور نواز شریف وزیر بنے، نعیم الحق
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہےکہ پاناما اور ڈان لیكس نے شریف خاندان كا حقیقی چہرہ پوری طرح بے نقاب كیا ہے جب کہ نوازشریف آج عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور اجمل پہاڑی كی صف میں كھڑے ہیں۔
تحریك انصاف كے مركزی سیكرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے حكومتی وزرا كی پریس كانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیكس اور ڈان لیكس نے شریف خاندان كا حقیقی چہرہ پوری طرح بے نقاب كیا ہے، حكومتی ترجمان نیم پاگلانہ حركات پر اتر آئے ہیں جب کہ نواز شریف اگر آج عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور اجمل پہاڑی كی صف میں كھڑے ہیں تو ان كے اپنے كرتوت ہیں، یہ نہیں ہو سكتا كہ عزیر بلوچ جیل میں جائے اور نواز شریف وزیر بنے۔
نعیم الحق نے کہا کہ اس میں اب كوئی ابہام باقی نہیں كہ افواج پاكستان پر كیچڑ اچھالنے كی سازش وزیراعظم كے گھر سے تیار كی گئی تھی، تحریك انصاف مطالبہ كرچكی ہے كہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، گو كمیشن كی رپورٹ سے كوئی خاص توقع وابستہ نہیں پھر بھی رپورٹ كے اجراءكا انتظار كریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات دبے الفاظ میں میڈیا كو دھمكانے سے گریز كریں، قربانی كے بكروں كی آڑ میں حقیقی مجرم چھپانے كی اجازت نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف اور ان كی اولاد كی سرگرمیوں كے بارے میں جتنی گفتگو كی وہ سچ ثابت ہوئی ہے، سپریم كورٹ كے پانچ ركنی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا كہ نواز شریف اور ان كا خاندان جھوٹا ہے، سپریم كورٹ كے كسی ایك بھی جج نے وزیر اعظم كی معصومیت پر ایك سطر تحریر نہیں كی، سپریم كورٹ كے دو سینئر ترین ججوں نے گواہی دی كہ نواز شریف كی خوش قسمتی کے پیچھے سنگین جرائم كی كہانی ہے۔